ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تریپورہ میں 151 گرینیڈ برآمد، فوج کے ماہرین نے کیا غیر فعال

تریپورہ میں 151 گرینیڈ برآمد، فوج کے ماہرین نے کیا غیر فعال

Sat, 20 May 2017 21:47:16    S.O. News Service

نئی دہلی،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی تریپورہ میں پولیس نے 150 سے زائد دستی بم برآمد کئے ہیں، جنہیں زمین میں گاڑکر چھپایا گیا تھا۔ فوج کے ماہرین نے تمام ہتھ گولو ں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے شمالی تریپورہ کے گورنگر میں زمین میں گاڑکر چھپائے گئے 151 ہتھ گولوں کو برآمد کر لیا۔شمالی تریپورہ کے انوکوٹی ضلع کے پولیس سربراہ اجیت پرتاپ سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ماسم پور (جنوبی آسام میں سلچر کے قریب) واقع فوج کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ماہر جمعہ کو آئے اور انہوں نے تمام ہتھ گولوں کو غیر فعال کر دیا۔انہوں نے کہا کہ گورنگر میں کیندریہ ودیالیہ کے قریب کھیل رہے طالب علموں کی نظر ان ہتھ گولوں پر پڑی، جس کے بعد انہوں نے لوگوں کو اس کی اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور اس نے زمین کھود کر ہتھ گولوں کو باہر نکالا۔مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا کہ ان ہتھ گولو کوں سن 1971 کے بنگلہ دیش آزادی کے دوران چھپایا گیا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 16 لاکھ سے زیادہ بنگلہ دیشیوں نے تنہا تریپورہ میں پناہ لی تھی۔
 


Share: