تروونت پور م، 5 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کے دارالحکومت تروونت پورم کو جلد ہی ’پلاسٹک فری‘علاقے قرار دیا جا سکے گا۔اس مقصد کے لیے مقامی میونسپل کارپوریشن نے اپنے دائرے میں آنے والے علاقوں میں یکم مارچ سے ہر طرح کے پلاسٹک بیگو ں پر مکمل طور پابندی عائد کردی ہے۔کارپوریشن کے ذرائع نے بتایاکہ اب سے تمام تہواروں اور جشن کو منانے کے لیے گرین پروٹوکول بھی ضروری بنا دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پلاسٹک بیگوں کے علاوہ پلاسٹک کی چادریں، کئی سطحوں والے پلاسٹک کور، ڈسپوزل پلیٹوں اور گلاسوں اور پیک کیے ہوئے سامانوں پر بھی اگلے مرحلے میں پابندی لگائی جائے گی۔