علی گڑھ، 18/جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے اورل اینڈ میگزلو فیشیل سرجری شعبہ کے زیرِ اہتمام بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے معالجین کے لئے یکم فروری سے تین ماہ کا کلینیکل ٹریننگ ان اورل اینڈ میگزلو فیشیل سرجری ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اورل اینڈ میگزلو فیشیل سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر جی ایس ہاشمی نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام میں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن سے تسلیم شدہ کسی بھی ڈینٹل کالج کے بی ڈی ایس پاس طلبأ25/جنوری تک درخواست پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فارمchairman.om@amu.inسے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔