نئی دہلی،2/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور ساتویں مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک پہلے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) مشکل میں گھرتی نظر آرہی ہے۔ مرکزی انتخابی کمیشن نے بی ایس پی کو نوٹ بندی کے دوران زیادہ چندے کی رقم جمع کرنے پر نوٹس بھیج دیاہے۔ کمیشن نے بی ایس پی سے اس معاملے پر15 مارچ تک اپناجواب داخل کرنے کوکہاہے۔ معلومات کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نوٹ بندی کے بعدجمع ہوئی رقم پر الیکشن کمیشن نے بی ایس پی کو یہ نوٹس بھیجاہے۔ بتاتے چلیں کہ نوٹ بندی کے بعددہلی کے کئی بینکوں میں بی ایس پی کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوئے تھے جس کے بعدبی ایس پی سپریمومایاوتی مخالف جماعتوں کے نشانے پرآ گئی تھیں۔ اس وقت بی ایس پی نے کہا تھا کہ بینک اکاؤنٹس میں جمع پیسے چندے سے ملے تھے جن کو بڑے نوٹوں میں تبدیل کر کے پارٹی کے اکاؤنٹس میں جمع کیاگیا۔