ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار سے بدتر ہورہی ہے شیموگہ کی حالت،دن دہاڑے گررہی ہیں لاشیں،بِک رہے ہیں بندوق و کارتوس

بہار سے بدتر ہورہی ہے شیموگہ کی حالت،دن دہاڑے گررہی ہیں لاشیں،بِک رہے ہیں بندوق و کارتوس

Fri, 10 Feb 2017 11:50:24    S.O. News Service

شیموگہ پولیس کوملی کامیابی،بڑی واردات کو انجام دینے سے پہلے ہی ہتھیار کے ساتھ ملزمان گرفتار
شیموگہ:9؍فروری(ایس او نیوز) اب یو پی بہار میں غنڈہ گردی ،فروطی ، ہتھیاروں کی خریدوفروخت،بلاک میلنگ، کڈنیاپنگ کی وارداتیں عام تھیں،اب یہ حالات ملناڈ میں امن کا گہوارا کہلانے والے شیموگہ شہرمیں بھی پیداہوچکے ہیں۔آج شیموگہ پولیس نے جرم کی ایک بڑی واردات انجام دینے سے پہلے ہی ایک گروہ کو حراست میں لیکر واردات کوناکام کیا ہے۔اس سلسلے میں شیموگہ پولیس کے سربراہ ایس پی ابھینؤکھرے نے نامہ نگاروں کو تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ انڈر ورلڈڈان ہیبٹ منجا جو فی الوقت سنگاپور میں مقیم ہے،اس کی ہدایت کے مطابق بنگلور کے ڈان کورنگو کرشنا کے قتل کی سازش رچنے والے دو افراد کو ہتھیار سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ شیموگہ شہر سے تعلق رکھنے والا اشرف عرف کوٹی جو فی الوقت کیرلا میں مقیم ہے اور آر ایم ایل نگر کا ساکن ندیم اس معاملے کے اہم ملزمان بتائے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان نے اڑیسہ کے بہرارام پور سے تعلق رکھنے والے جاوید نامی شخص سے چار پستول اور48 گولیاں خریدی تھی اور ان ہتھیاروں کاا ستعمال کرشنا کے قتل کیلئے کیا جاناتھا۔اسی معاملے میں منگدّے کے غفار خان عرف متان، منگلور کے اقبال ، بنگلور کے امبریش اور بہرا رام پور اڑیسہ کے جاوید کو بھی ملزمان ٹہرایا گیا ہے،لیکن یہ لوگ فرار بتائے گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیبٹ منجا نے کیرلا کے ساکن اشرف کو کرشنا کے قتل کیلئے جملہ آٹھ ہتھیار فراہم کئے تھے جس میں سے اشرف نے اپنی مالی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے چار پستول منگدے کے متان کو فروخت کئے تھے،متان نے ان ہتھیاروں کو ندیم کے پاس پہنچائے تھے اور وقت پڑھنے پر انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی بات کہی تھی۔جملہ طو رپر یہ ہتھیار کرشنا کے قتل کیلئے استعمال کئے جارہے تھے اور اس سازش میں تمام بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کررہے تھے۔ندیم جو آر ایم ایل نگر کاساکن اور ٹائر کی دکان کامالک ہے ،اس نے چندپیسوں کی خاطر ان ہتھیاروں کو اپنے ساتھ رکھ کرجرم کی دنیا میں قدم رکھنے کی کوشش کررہا تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے جو کارروائی کی ہے اس میں انہیں چار پستول ضبط کئے گئے ہیں،جن میں3عدد 9ایم ایم پستول ،ایک عدد 7.62 ایم ایم پستول،9ایم ایم پستول کی38 گولیاں ، 7.62پستول کے 10گولیاں اور ایک خالی میگزین کے ساتھ ماروتی ریٹز کار ضبط کی گئی ہے۔اس پوری کارروائی کو ڈی سی بی کے انسپکٹر کمار ، ڈی سی آئی بی کے انسپکٹر متنا گوڈا،کانسٹیبل جگدیش ،ناگراج،محمد حبیب اللہ،ستیش راج ، شیو کمار ، روی کمارنے انجام دی ہے۔بتایا جارہاہے کہ متان اس سے پہلے بھی غیر قانونی طریقے سے ہتھیاروں کی خریدوفروخت کیا کرتا تھا ، اب اس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے جال بچھایا ہے ۔ پریس کانفرنس میں اڈیشنل ایس ونسنٹ شانت کمار، ڈی سی بی انسپکٹر کمار وغیرہ موجود تھے۔


Share: