ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : یمونا نائک قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کے لئے شری رام سینا نے پولیس کو دیا میمورنڈم

بھٹکل : یمونا نائک قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کے لئے شری رام سینا نے پولیس کو دیا میمورنڈم

Tue, 24 Sep 2024 14:51:32    S.O. News Service

بھٹکل ، 24 / ستمبر (ایس او نیوز) شری رام سینا کی طرف سے بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر گوپی کرشنا کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سال 2010 میں مرڈیشور میں ہوئے یمونا نائک عصمت دری اور مرڈر کیس کی از سر نو تحقیقات شروع کی جائے ۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 23 اگست 2010 کو یمونا نائک کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کا معاملہ پیش آیا تھا ۔ وینکٹیش ہری کانت نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ سال 2017 میں ہائی کورٹ نے وینکٹیش کو اس معاملے سے بری کرتے ہوئے اس معاملے کی از سرِ نو جانچ کروانے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت کے اس حکم کو سات سال گزر چکے ہیں مگر اب تک اس کی دوبارہ تفتیش کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے ۔"
    
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلع میں ڈاکٹر چترنجن، تیمپّا نائک، پریش میستا، جیسے کئی معاملے ہیں جن میں تا حال ملزمین کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ ان معاملات میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 
    
اس موقع شری رام سینا کے ریاستی صدر گنگا دھر کلکرنی، نائب صدر جینت نائک، جنرل سیکریٹری آنند شیٹی آڈلار، تعلقہ یونٹ کے صدر راجو نائک وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: