ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس یونین کی طرف سے دیا گیا میمورنڈم - تیکنیکی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

بھٹکل گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس یونین کی طرف سے دیا گیا میمورنڈم - تیکنیکی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

Tue, 24 Sep 2024 14:44:36    S.O. News Service

بھٹکل، 24 / ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا راجیہ گرام آڈلت ادھیکاری سنگھا بھٹکل یونٹ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں درپیش تیکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ۔ 

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریونینو ڈپارٹمنٹ میں سافٹ وئیرس اور ایپس پر کام کرنے کے لئے ضروری ساز و سامان فراہم نہ کیے بغیر افسران پر 17 سے زیادہ موبائل اور ویب سافٹ ویئرس کے ذریعے فرائض انجام دینے کا دباو ڈالا جا رہا ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدام کیا جائے ۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ سافٹ ویئر اور ایپس کے استعمال کے لئے ضروری موبائل فونس، لیپ ٹاپس، اس کے لئے ضروری انٹرنیٹ کنکشن اور اسکینرس وغیرہ حکومت کی طرف سے فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے دباو بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹیو افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔  اسی پس منظر میں افسران پر جان لیوا حملے بھی ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ افسران کو ذہنی و جسمانی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ 

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشکلات کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹیو افسران کی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ موبائل، لیپ ٹاپس یا گوگل کروم بک، پرنٹر اور انٹرنیٹ جیسے مناسب اور ضروری آلات اور سہولتیں فراہم کیے جانے تک 22 ستمبر سے موبائل ایپس کے ذریعے کام  انجام نہیں دئے جائیں گے ۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے جن لوگوں کو ایپس کا کام نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے وہ حکم واپس لیا جائے ۔ اس کے علاوہ افسران کے پروموشن، سفری بھتہ، عہدے کی ترقی جیسے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ 
    
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے میمورنڈم قبول کیا ۔ چاند پاشا نے میمورنڈم پڑھ کر سنایا ۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران اور اراکین موجود تھے ۔ 


Share: