ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں دو بائکوں کی ٹکر میں شدید طور پر زخمی نوجوان کے لئے مالی تعاؤن کی اپیل

بھٹکل میں دو بائکوں کی ٹکر میں شدید طور پر زخمی نوجوان کے لئے مالی تعاؤن کی اپیل

Wed, 01 Feb 2017 12:48:55    S.O. News Service

بھٹکل یکم فروری (ایس او نیوز)یہاں پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر دو بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں جامعہ آباد کا علی مُرتضیٰ (22) نامی نوجوان بری طرح زخمی ہوا تھا، جسے اُڈپی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،  اس کے سر کو شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ کافی دنوں تک ICU میں تھا، مگر اب اُس کی حالت میں کافی سُدھار آنے کے بعد اسپتال کے کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔ گھروالوں نے بتایا ہے کہ فی الوقت اسپتال کا بل تین لاکھ سے تجاؤز کرچکا ہے اور مزید کئی دنوں تک اُسے اسپتال میں ہی رکھنا ہے۔ گھروالوں کے لئے یہ رقم کافی بڑی ہے اور ان کی استطاعت نہیں ہے کہ وہ یہ رقم ادا کرسکیں، اس تعلق سے گھروالوں سمیت جامعہ آباد کے دیگر ذمہ داران نے  ساحل آن لائن دفترپہنچ کر عوام الناس سے تعاؤن کے لئے اپیل شائع کرنے کی درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ہرممکن مالی تعاؤن پیش کرتے ہوئے اس نوجوان کی مدد کریں۔

  خیال رہے کہ علی مُرتضیٰ ایک بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا، کہ پیچھے سے دوسری بائک نے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی علی مرتضیٰ سرکے بل نیچے گرا جس کے نتیجے میں اس کے سر کو شدید چوٹ لگی، حالت بے حد خراب ہونے کی بنا پر پہلے اسے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فوری مینگلور لے جانے کی صلاح دی گئی تھی مگر حالت مینگلور لے جانے کی نہیں تھی، جس کو دیکھتے ہوئے اُڈپی آدرش اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب یہ نوجوان روبہ صحت ہے، مگر اسپتال کا بل گھروالوں کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

 عوام الناس  سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس تعلق سے علی مرتضیٰ کے بھائی عبدالمناف سے (موبائل نمبر: 9035882558) پر راست رابطہ کرکے مالی تعاؤن دیں۔ قارئین ساحل آن لائن کے توسط سے بھی اپنا تعاؤن پیش کرسکتے ہیں، جس کے لئے ساحل آن لائن کے نمائندے محمد یحیٰ ہلارے موبائل نمبر: 9902722450پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: