ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھارتی فضائیہ کا نام بدل کر امبانی فضائیہ کر دینا چاہئے: راہل گاندھی 

بھارتی فضائیہ کا نام بدل کر امبانی فضائیہ کر دینا چاہئے: راہل گاندھی 

Mon, 26 Nov 2018 22:50:47    S.O. News Service

نئی دہلی:26/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج راجستھان کے جالور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ریلوے کا بجٹ قریب 1 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے ہے، لیکن اس کا فائدہ ملک کے عوام کو حاصل نہیں صرف اڈانی کو ملتا ہے۔ بھارتی ریلوے کا نام بدل کر اڈانی ریلوے کر دینا چاہئے۔ وہیں دوسری طرف ہندوستانی فضائیہ ہے اس کو بدل کر امبانی فضائیہ کر دینا چاہئے۔راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی جہاں بھی جاتے ہیں ملک کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ یو پی اے حکومت نے فضائیہ کو 126 طیارے خریدنے کی اجازت دی، ہم چاہتے تھے کہ طیارے ملک میں بنے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار ملے اس لئے ہم نے ایچ اے ایل کو اس کا کنٹراکٹ دیا۔ لیکن بعد میں نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے اور انل امبانی کے ساتھ فرانس گئے۔ وہاں جاکر انہوں نے کہا کہ انڈین ایئر فورس کی بات چھوڑو ہمیں امبانی ایئر فورس بنانی ہے۔ 126 ہوائی جہاز نہ صرف 36 طیارے خریدیں۔ ایچ اے ایل طیارے نہیں بنائے گی بلکہ انل امبانی بنائیں گے ،کے ساتھ ساتھ ایک ہوائی جہاز کے لئے 526 کروڑ روپے بہت کم قیمت ہے، اسے 1600 کروڑ روپے میں خریدیں۔ راہل نے کہا کہ راتوں رات سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ رافیل معاملے کی جانچ کروانے والے تھے۔ سی بی آئی جانچ میں دو نام سامنے آتے پہلا نریندر مودی اور دوسرا انل امبانی، لیکن ملک کے چوکیدار گھبرا کر سی بی آئی ڈائریکٹر کو نکال دیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے نریندر مودی بولتے تھے اچھے دن تو عوام بولتے تھے ’آئیں گے‘ لیکن اب مودی بولتے ہیں ’چوکیدار‘ تو لوگ بولتے ہیں ’چور‘ ہے۔ساڑھے چار سال میں اچھے دن آئیں گے سے چوکیدار چور ہے، بس یہی ترقی ہوئی ہے۔راہل گاندھی نے عوام سے پوچھا کہ نوٹ بندی نے جالور کا کتنا نقصان کیا، کتنے لوگوں کو بے روزگار کیا؟ لاکھوں لوگوں کو لائن میں کھڑا کر ان کی جیب سے پیسہ نکال کر کالے دھن والوں کو پیسہ دیا جس میں نیرو مودی ، للت مودی، میہول ’بھائی ‘ چوکسی اور وجے مالیا کا نام شامل ہے۔ انہوں نے یہ اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم کسانوں کا قرض دس دن کے اندر معاف کریں گے ، ہم کھوکھلے وعدے نہیں کرتے ،جو کہتے ہیں اسے سچا ثابت کرکے دکھائیں گے ۔ 


Share: