ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بھارت اور نیپال کی مشترکہ مشق7 مارچ سے

بھارت اور نیپال کی مشترکہ مشق7 مارچ سے

Wed, 01 Mar 2017 21:03:57    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارت اور نیپال سات مارچ سے20 مارچ تک انسداد دہشت گردی مشق پر مرکوز 11 واں ’سوریہ کرن مشترکہ مشق‘ کریں گے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق پیدل بٹالین سطح کو یہ مشترکہ مشق اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں منعقد کیا جائے گا۔سوریہ کرن مشق ایک سالانہ مشق ہے، جو ہر سال باری باری سے بھارت اور نیپال میں کیا جاتا ہے۔بیان کے مطابق اس مشق کامقصد فوجی تعلقات کو فروغ دینا اور پہاڑی علاقے میں اقوام انسداد دہشت گردی مہم چلانے کی سمت میں تعاون بڑھاناہے۔بیان کے مطابق دونوں فوجوں کو انتہا پسندی، ماحولیاتی تحفظ، انسانی امداد اور تباہی ریلیف  سے لڑنے میں ایک دوسرے کے تجربات سے باہمی فائدہ ملے گا۔
 


Share: