ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھاجپا ئی ایم ایل گگن بھگت پر اہلیہ کا الزام ،ان کے شوہر کا ایک کالج طالبہ سے معاشقہ ہے : مونیکا

بھاجپا ئی ایم ایل گگن بھگت پر اہلیہ کا الزام ،ان کے شوہر کا ایک کالج طالبہ سے معاشقہ ہے : مونیکا

Sun, 15 Jul 2018 01:06:26    S.O. News Service

جموں:4/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پہلے تو بھاجپائی لیڈران پر غیر نازیبا الزامات لگاتے تھے ؛لیکن اس وقت کیا ہو گا جب خودشریک سفر ہی معاشقہ کا الزام لگائے ؟ لیکن یہ سچ ہے کہ جموں کے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی بیوی نے عوامی طور پر اپنے شوہر پر ایک کالج طالبہ سے معاشقہ اور اس سے شادی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ اس معاملہ میں یہ نیا موڑ ہے کیونکہ اسی موضوع کے تحت رکن اسمبلی پارٹی کی انتظامی کمیٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جموں ضلع کی آر ایس پورہ سیٹ سے بی جے پی ممبر اسمبلی گگن بھگت پر ان کی بیوی مونیکا شرما نے الزام لگایا کہ وہ کالج کی ایک طالبہ سے شادی کر کے اس کے ساتھ رہ رہے ہیں۔مونیکا بی جے پی کی خواتین شاخ کی ریاستی سیکرٹری بھی ہیں۔ طالبہ کے والد بھی بھگت پر پنجاب کے ایک کالج سے ان کی بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔طالبہ کے والد سابق فوجی ہیں۔ طالبہ اور ممبر اسمبلی نے الزامات سے انکار کیا ہے اور اسے ان بدنام کرنے کی کوشش قراردیا۔ ممبر اسمبلی کی بیوی مونیکا نے گگن بھگت کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ وہ انہیں ہر ماہ ایک لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ مونیکا نے کہا کہ اپریل میں جج کے سامنے قیام کے اخراجات فارم پر دستخط کرنے کے باوجود انہوں نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا ۔انہوں نے بی جے پی کے مرکزی قیادت اور نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اپنے خاندان کی بیٹی انصاف مانگ رہی ہے، نہ صرف اپنے اور اپنے بچوں کے لئے بلکہ اس لڑکی کے لیے بھی جس کی عمر محض 19 سال ہے۔ مونیکا نے کہا کہ ان کے اور بی جے پی ممبر اسمبلی کی شادی 13 سال پہلے ہوئی تھی۔ان کے الزامات سے ایک دن پہلے گگن بھگت نے جموں میں بی جے پی کی انتظامی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صورتحال صاف کی تھی۔ گگن بھگت اور مونیکا کمیٹی کے سامنے الگ الگ پیش ہوئے۔ اس دوران طالبہ کے دادا کی قیادت میں مظاہرہ ہوا۔ ممبر اسمبلی نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی طلاق لینے کے عمل میں ہیں۔اگرچہ گگن بھگت کی بیوی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھلے ہی قریب 10 ماہ سے الگ رہ رہی ہیں لیکن کسی عدالت میں طلاق کا کوئی معاملہ دائر نہیں ہوا ہے۔ اس دوران مونیکا کے ساتھ ان کا 12 سال کا بیٹا اور چار سالہ بیٹی موجود تھے ۔ 


Share: