بنگلورو،2؍فروری (ایس او نیوز)بنگلورو میں خواتین کے خلاف ہور ہے تشد اور قتل کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حالیہ معاملہ ایک غیر ملکی طالبہ کے قتل کا ہے۔ جس کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔روپیوں کے لین دین کے معاملہ کو لے کر ائم ٹیک تعلیم یافتہ نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کے یوگینڈا کی طالبہ کا قتل کردیا۔یہ واردات کتنور پولیس تھانے کی حدود میں پیش آئی۔ مقتولہ کی شناخت فلورینس ناکایا(24)کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ ہماچل پردیش کے ایم ٹیک تعلیم یافتہایشان قتل کر نے والا نوجوان ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کتنور تمے گوڈا لے آؤٹ میں مقیم فلورینس ہنور پولیس تھانے کی حدود میں آنے والی ایک کالج میں بی کام کی طالبہ تھی اور وہ کل شام کمنہلی گئی ہوئی تھی۔روزگار کی تلاش میں شہر کے بی ٹی ایم لے آؤٹ میں مقیم ایشان کل شام کمنہلی گیا ہوا تھا۔جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور روپیوں کے لین دین پر سمجھوتہ بھی ہوا تھا۔ رات11:30بجے ایشان سے مل کر فلورینس نے اس سے5ہزار روپئے حاصل کر رکھے تھے۔لیکن ایشان نے 10ہزار روپئے لوٹا نے کی مانگ کی۔ اسی بات کو لے کر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔اس دوران قریب میں پڑا چھرا اٹھا کر فلورینس نے ایشان پر وار کرنے کی کوشش کی اور ہاتھ کو زخمی کردیا۔ اس دوران ایشان نے اس سے چھرا چھین کر فلورینس کے جسم پر کئی جگہ وار کردیا۔ جس کے بعد فلورینس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔اطلاع پاکر باگلور پولیس تھانے کے انسپکٹر انجن کمار اپنے عملہ کے ساتھ موقع واردات پہنچ کر معائنہ کیا اور فلورینس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے امبیڈ کر میڈیکل کا لج اسپتال منتقل کیا۔فلورینس کے قتل کا پتا لگنے کے بعد مقتولہ کے ساتھی، مکان کے باہر جمع ہوگئے اور قاتل کو ان کے حوالے کرنے کی مانگ کرتے ہوئے موقع پر موجود انسپکٹر انجن کمار اور اس کے عملہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے یوگینڈا کے ایک باشندے کو گرفتار کرلیا ہے۔اس سلسلہ میں کتنور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔