ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگلور کے کالج نے ہم جنس پرست پروفیسر کو نکال دیا، کہا طالب علم تھے ملوث

بنگلور کے کالج نے ہم جنس پرست پروفیسر کو نکال دیا، کہا طالب علم تھے ملوث

Mon, 13 Mar 2017 21:30:21    S.O. News Service

بنگلور، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بنگلور کے ایک کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایل جی بی ٹی  (ہم جنس پرستی کے حقوق کے لئے کوشاں) کارکن ایشلے ٹیلس کو کالج مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اورگریجویشن ڈگری کے لئے پڑھ رہے صاف ذہن طلبہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سبب نکال دیا گیا ہے۔ پروفیسر ایشلے ٹیلس بنگلور کے سینٹ جوزف کالج کے انگریزی سیکشن میں ملازم تھے۔پروفیسر ایشلے ٹیلس نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھاکہ9 مارچ، 2017 کو، بی کام سیکنڈ ایئر کی کلاس کے دوران مجھے سینٹ جوزف کالج آف آرٹس اینڈ اسٹڈیز کے پرنسپل فادر وکٹرلوبوکی طرف سے فوری طور پر ملنے کے لئے کہا گیا ... جب میں وہاں پہنچا تو انہوں نے مجھے اپنے دفتر کے باہر 10 منٹ تک انتظار بھی کروایا جبکہ میری کلاس میں بچے میرا انتظار کر رہے تھے ... پھر انہوں نے مجھے بلایا اور کہاکہ طالب علم آپ کی ذاتی خیالات سے پریشان ہیں .. .انتظامیہ کو بھی ان کے خیالات کے بارے میں معلومات ملی ہے ... مجھ سے کہا گیا ہے کہ آپ کو فوری طور پر آپ کی خدمات سے برطرف کر دیا جائے۔
 


Share: