ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں کوکین کی فروخت 'دو نائیجریائی باشندے گرفتار

بنگلور میں کوکین کی فروخت 'دو نائیجریائی باشندے گرفتار

Thu, 02 Feb 2017 14:28:19    S.O. News Service

بنگلورو،یکم فروری(ایس اونیوز) بنگلور پولیس کے سی سی بی ویمن اینڈ نارکوٹک ڈرگس شعبہ نے دو نائیجریائی باشندوں کو گرفتار کرتے ہوئے 1.50لاکھ روپے کی کوکین ضبط کی جو وہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان کی شناخت اگناتس نون سوئی کیم اویری اور نتوانڈے روز کے طور پر کی گئی ہے ۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بزنس ویزا پر ملک میں داخل ہوئے اور اس ویزا کی مدت کے اختتام کے بعد غیر قانونی طور پر یہاں پر مقیم تھے اور ممنوعہ منشیات بشمول کوکین اور ایم ڈی ایم اے کی فروخت کررہے تھے ۔پولیس نے ان دونوں کے پاس سے 11گرام ایم ڈی ایم اے ' 7.5گرام کوکین ' موبائل فونس اور ایک ٹو وہیلر ضبط کی۔


Share: