ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بنگال کی خلیج میں طغیانی چکرواتی طوفان میں تبدیل

بنگال کی خلیج میں طغیانی چکرواتی طوفان میں تبدیل

Tue, 25 Oct 2016 20:02:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) بنگال کی خلیج میں طغیانی مزید اضافہ ہوگیا ہے اور کیانت چکرواتی طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج یہ بات بتائی۔ محکمہ موسمیات کے طوفان وارننگ نظام کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مشرقی سینٹرل خلیج بنگال کے اوپر بنی طغیانی مغرب -شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا، اس کی شدت بڑھ گئی اور یہ سمندری طوفان کیانت میں تبدیل ہو گیا۔یہ پورٹ بلیئر کے شمال، شمال مغرب میں 620کلومیٹر دور، گوپال پور کے جنوب ، جنوب مشرق میں 710کلومیٹر دور اور وشاکھاپٹنم کے مشرق میں 850کلومیٹر دور فعال ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے 72گھنٹوں میں شروع میں یہ نظام پہلے مغرب -شمال مغرب کی جانب بڑھے گا ، پھر مغرب-جنوب مغرب میں مغربی مرکز میں واقع خلیج بنگال کی جانب بڑھے گا ، حالانکہ کیانت کے میدانی علاقوں تک پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے شمالی ساحلی علاقوں میں 27؍اکتوبر سے طوفانی ہوائیں چلنے کو لے کر خبردار کیا ہے۔ان کی رفتار 45-55کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر65کلومیٹرفی گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔ماہی گیروں کو اڑیسہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہیں اترنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔


Share: