ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں ناراض عاشق نے معشوقہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بنٹوال میں ناراض عاشق نے معشوقہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

Wed, 04 Jan 2017 13:05:55    S.O. News Service

بنٹوال 4؍جنوری ( ایس او نیوز)یہاں سے قریب ایک پہاڑی پرواقع پانڈاورا گوہے نامی مقام پر ایک ناکام اور ناراض عاشق نے اپنی محبوبہ کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق سوجیت (28سال) اور دیویا (23سال) گزشتہ تین برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ عشق لڑا رہے تھے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے دیویا نے سوجیت سے آنکھیں پھیر لی تھیں اور وہ اس سے دور ہونے لگی تھی۔ اس بات سے خفا سوجیت نے 3جنوری کے دن دیویا کو اپنے ساتھ چلنے پر کسی طرح راضی کرلیا ۔ پھر وہ قریب میں واقع پہاڑی پر کاجو کے باغ میں پہنچ گئے ، جہاں سوجیت نے دیویا پرچھرے سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرڈالا ۔ اس کے بعد اس نے بھی قریب ہی واقع ایک کاجو کے درخت سے پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔

کہتے ہیں کہ سوجیت منگلورو میں سینٹرنگ کا کام کرنے والا مزدور تھا جبکہ دیویامنگلورو کی ہی ایک کمپنی میں ملازمت کررہی تھی۔ پھر دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے تھے بالآخر جس کا انجام بڑا دردناک ہوا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوجیت نے اپنے دوستوں کو مسیج بھی بھیجا تھا کہ اگر دیویا اور اس کی موت ہوجاتی ہے تو پھر دونوں کو ایک ساتھ جلادیا جائے۔جب وہ دونوں غائب پائے گئے تو ان کی تلاش شروع ہوئی جس کے بعد کاجو کے باغ میں ان کے لاشیں برآمد ہوئیں۔

بنٹوال پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر معانۂ کیا اور معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: