ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بسکٹ فیکٹری میں شدید آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

بسکٹ فیکٹری میں شدید آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

Tue, 11 Jul 2017 12:01:29    S.O. News Service

بھونیشور10جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یہاں پاٹیا علاقے میں آج السبہ ایک بسکٹ فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی۔آگ پر قابو پانے میں 100کے تقریباََ دمکل اہلکار مصروف ہیں۔پولیس نے کہا کہ فیکٹری کو کافی نقصان پہنچا ہے اور پورے علاقے میں سیاہ دھوئیں چھا گیا. انہوں نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔کھردا کے افسر سامل نے کہا کہ کم از کم 12دمکل گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے کے لیے لگایا گیا ہے۔این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی بسکٹ فیکٹری میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے جہاں پارلے جی جیسے اہم برانڈ کی پیداوار ہے۔لنگ راج بسکٹ فیکٹری میں لگی آگ پرقابوپانے کے کام کی نگرانی کر رہے آگ کے انجن محکمہ کے افسران رمیش چندر مانجھی نے کہا کہ لاکھوں روپے کی قیمت کے بسکٹ خاک ہوگئے۔فیکٹری میں مال بھرا پڑا تھا کیونکہ انتظام بسکٹ کے پیکٹوں پر جی ایس ٹی کے دام چھاپنے کا انتظار کر رہا تھا۔


Share: