لندن ،29؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹریسا مئے کا کہنا تھا کہ ترکی برطانیہ کے کا دیرینہ دوست ہے تاہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہت کچھ کیا جاسکتا ہیبرطانیہ اور ترکی کے درمیان ایک سو ملین پاؤنڈ مالیت کا ایک دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت برطانیہ ترک فضائیہ کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔اس معاہدے کا اعلان سنیچر کے روز برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مئے اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان انقرہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس موقعے پر ٹریسا مئے کا کہنا تھا کہ ترکی برطانیہ کے کا دیرینہ دوست ہے تاہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔طیب رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا کہ ترکی برطانیہ سے اپنی سالانہ تجارت بیس ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ابھی دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ لگ بھگ سولہ ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے۔دنوں سربراہوں نے برطانیہ کی پورپی یونین سے علحیدگی کے بعد ترکی سے تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران قبرص شام اور فضائی سکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ مسز مئے نے ترک صدر کے ساتھ اپنے مذاکرات کو انتہائی مفید قرار دیا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف نوعیت کے تعلقات استوار ہوں گے۔ترک میں اس سال 15 جولائی کو طیب رجب اردوغان کی حکومت کے خلاف بغاوت کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں فخر ہے کہ آپ کی جمہوریت کے دفاع میں برطانیہ آپ کے ساتھ کھڑا تھا۔‘یاد رہے کہ خیال رہے کہ 15 جولائی کو رجب طیب اردوگان کے خلاف تختہ پلٹنے کی کوشش میں کم از کم 246 افراد ہلاک ہوئے تھے۔