ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / برطانوی اداکار جان ہارٹ انتقال کر گئے

برطانوی اداکار جان ہارٹ انتقال کر گئے

Sat, 28 Jan 2017 21:28:25    S.O. News Service

لندن28جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف بر طانوی ایکٹر جان ہارٹ 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کینسر کے عارضے کا شکار سر جان ہارٹ اپنی مشہور زمانہ فلموں دی ایلیفنٹ مین اور مڈنائٹ ایکسپرس میں کارکردگی پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیے گئے تھے۔6 عشروں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے دو سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سن دو ہزار پانچ میں وہ سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے تھے۔ ان کے انتقال پر شو بزنس کی دنیا کے کئی ستاروں نے انتہائی غم کا اظہار کیا ہے۔
 


Share: