ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بحرین میں دہشت گردی کا سیل بے نقاب، 25 مشتبہ افراد گرفتار

بحرین میں دہشت گردی کا سیل بے نقاب، 25 مشتبہ افراد گرفتار

Sat, 04 Mar 2017 20:40:18    S.O. News Service

منامہ4مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بحرین نے دہشت گردی کے ایک سیل کو بے نقاب کرنے کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ اس سے وابستہ پچیس مشتبہ افرادکوگرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ سولہ کے خلاف ان کی عدم موجودگی میں فرد الزام عاید کی گئی ہے۔ اس سیل سے وابستہ مشتبہ افرادنے بحرین میں دہشت گردی کی چھے کارروائیاں کی تھیں۔ ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ ”دہشت گردوں کے اس سیل نے ایران سے رابطے کے ذریعے بحرین میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل کی سازش کی تھی“۔ان مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کی گئی ہیں۔اس دوران میں سکیورٹی فورسز کو ان کے قبضے سے متعددہتھیار،گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد اور گولہ بارودبھی ملاہے۔ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ وہ جرمنی میں مقیم اپنے لیڈر (سرغنہ) سے ہدایات لیتے تھے اور وہی ان کے بحرین سے ایران اور عراق جانے اور وہاں سے واپس آنے کے لیے سفری اخراجات کا بندوبست کیا کرتا تھا۔


Share: