ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / باؤنڈری بڑی ہونے پر گیند کو فلائٹ کرا سکتے ہیں:یجوندر چہل

باؤنڈری بڑی ہونے پر گیند کو فلائٹ کرا سکتے ہیں:یجوندر چہل

Sat, 28 Jan 2017 21:08:39    S.O. News Service

ناگپور28جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوجوان لیگ اسپنر یجوندر چہل کا خیال ہے کہ وی سی اے اسٹیڈیم جیسے بڑے میدانوں پر بالر کے پاس گیندوں کو فلائٹ کرانے کا زیادہ موقع ہوتا ہے جس سے بلے باز کو چکما دیا جا سکے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چہل نے کہا کہ بڑے میدانوں سے فرق پڑتا ہے۔آپ گیند کو فلائٹ کرا سکتے ہیں۔ایسے میں بلے باز کے ذہن میں بھی سوال اٹھتے ہیں کہ کس گیند کو پیٹنا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔چھوٹے میدانوں پر بلے باز ہر گیند کو پیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔وی سی اے اسٹیڈیم کی باؤنڈری 75گز کی ہے جو کانپور سے 10گز بڑی ہے۔چہل نے کہا کہ کانپور میچ میں انگلینڈ کے بلے باز جب گیند بازوں کو پیٹ رہے تھے تب بھی ان کا اعتماد نہیں ٹوٹا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ حکمت عملی پر بات نہیں کی ہے لیکن جس انداز میں انہوں نے گزشتہ میچ میں بلے بازی کی، اس سے گیند بازوں کو ایک مثبت پہلو ملا ہے کہ وہ ہر گیند کو پیٹنے کی کوشش کریں گے۔مجھے پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن پھر میں نے رائے کا وکٹ لیا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ کانپور میں پہلا اوور ڈالنے سے پہلے وہ نروس تھے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں سیریز کے بعدیہ میری پہلی سیریز تھی اور وہ بھی اپنی سرزمین پر۔میں نے شروع میں نروس تھا لیکن پہلے اوور ڈالنے کے بعد اعتمادبحال ہوگیاہے۔


Share: