ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے ٹی ایم حملہ کے ساڑھے تین سال بعد ملزم پکڑا گیا

اے ٹی ایم حملہ کے ساڑھے تین سال بعد ملزم پکڑا گیا

Sun, 05 Feb 2017 10:23:50    S.O. News Service

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز) شہر کے ٹاؤن ہال کے قریب کارپوریشن بینک کے اے ٹی ایم میں رقم نکالتے وقت ایک خاتون پر ہوئے بہیمانہ حملہ کے کئی ماہ بعد شہر کی سٹی کرائم برانچ پولیس نے آندھرا پردیش کے مدن پلی سے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ شبہ کی بنیاد پر گرفتار ملزم سے مدن پلی میں ہی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔19؍ نومبر 2013 کی صبح ساڑھے سات بجے کے آس پاس رقم نکالنے کیلئے کارپوریشن بینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہونے والی بینک ملازمہ جیوتی ادے پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد ملزم رقم سمیت فرار ہوگیا تھا، اس کی گرفتاری کیلئے پچھلے ساڑھے تین سال سے پولیس کی خصوصی ٹیمیں کام کررہی تھیں۔ اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی میں حملے کے مناظر قید تھے۔جو سارے میڈیا میں چھائے رہے۔ مدن پلی بس اسٹانڈ میں مشتبہ حالت میں پائے گئے ملزم کی اے ٹی ایم کے ملزم سے شباہت ملتی جلتی دیکھ کر پولیس ٹیم نے اسے تحویل میں لیا ہے، اور اس سلسلے میں سختی سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے سے پہلے اڈیشنل کمشنر آف پولیس کی نگرانی میں دو سو سے زائد پولیس جوانوں نے پچھلے دو ماہ سے آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تملناڈو میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ، لیکن ملزم کا پتہ چل نہیں پایا۔ بنگلور میں اے ٹی ایم حملہ سے پندرہ دن قبل اسی طرح کا حملہ مدن پلی میں بھی ہوا تھا، جس کے سبب پولیس نے مدن پلی میں زیادہ تر تلاشی مہم چلائی۔ اس خاتون سے ملزم نے جو موبائل فون چھینا تھا ، وہ ہندوپور میں کسی کو فروخت کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کو یقین ہوگیا کہ ملزم ہونا ہو آندھرا پردیش کا ہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کی تکمیل کے بعد ملزم کو بنگلور لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔


Share: