ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں کاروار میں کنڑا فلم فیسٹول کا آغاز

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں کاروار میں کنڑا فلم فیسٹول کا آغاز

Sat, 04 Feb 2017 11:27:02    S.O. News Service

کاروار 4؍فروری (ایس او نیوز)محکمہ نشر و اشاعت و رابطہ عامہ کے زیر اہتمام کاروار میں ایوارڈ یافتہ کنڑا فلم فیسٹول کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا کے ہاتھوں کیا گیا۔

اس فیسٹول میں ریاستی اور مرکزی سطح پر ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش کا آغاز گیتانجلی ٹاکیز سے ہوا۔فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر پرسنا نے کہا کہ فلمیں انسانی ذہن و دل پر اثر انداز ہونے کا بہترین میڈیم ہوتی ہیں۔انہوں نے لوگوں کو اچھی فلمیں دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر محکمہ نشر و اشاعت و رابطہ عامہ کے ذمہ داران کی ستائش کی۔اس موقع پرمحکمہ نشر و اشاعت و رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع سعدالدین،محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹررام کرشنا نائک ، بلاک ایجوکیشن آفیسرشری کانت ہیگڈے وغیرہ موجودتھے۔یہ فیسٹول 9فروری تک چلے گا اور شہر کے مختلف تھیٹروں میں روزانہ ایک فلم مفت دکھائی جائے گی ۔
 


Share: