ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران : عسکری مشقوں میں میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال

ایران : عسکری مشقوں میں میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال

Sun, 05 Feb 2017 11:03:32    S.O. News Service

تہران،4؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے نئی فوجی مشقوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں میزائلوں کا داغا جانا شامل ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق مشقوں کا آغاز ہفتے کے روز ایران کے شمالی علاقے سمنان میں ہوا۔ اس دوران فضائی دفاعی نظام کے سلسلے میں مشقیں دیکھنے میں آئیں جن میں مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال کیا گیا۔پاسداران انقلاب کی قریبی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ مشقیں 35 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر جاری ہیں۔ ان کے دوران ریڈار اور مقامی ساخت کے میزائلوں کے استعمال کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز اور سائبر جنگ کی بھی جانچ کی جائے گی۔امریکی فوج نے جمعے کے روز بحریہ کے زیر انتظام ایک جنگی جہاز یمن کے مقابل آبنائے باب المندب کے قریب بھیجا تھا۔ امریکی ذمے داران کے مطابق اس اقدام کا مقصد آبی گزرگاہوں کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاؤں کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔


Share: