ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ای ڈی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کا فارم ہاؤس ضبط کیا 

ای ڈی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کا فارم ہاؤس ضبط کیا 

Mon, 03 Apr 2017 20:37:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر اور ان کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ان کے اور ان کی بیوی پرتیبھا سنگھ کو آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے ملزم بنائے جانے کے بعد ای ڈی نے ویر بھدر کے بیٹے وکرمادتیہ پر نکیل کسنا شروع کر دیا ہے،جس کے تحت ای ڈی نے آج منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کے دہلی میں واقع فارم ہاؤس کو ضبط کر لیا ہے۔دراصل، ویر بھدر کے بیٹے وکرمادتیہ پر غلط طریقے سے فارم ہاؤس خریدنے کا الزام ہے۔جانچ ایجنسی کو ایک بچولئے سے پوچھ گچھ میں پتہ لگا کہ ویر بھدر کے بیٹے کی کمپنی میپل کی طرف سے دہلی میں ایک فارم ہاؤس کو 6 کروڑ 61لاکھ میں خریدا گیا تھا، جس کی اس وقت متوقع قیمت ایک کروڑ تھی۔ای ڈی کا الزام ہے کہ فارم ہاؤس کو خریدنے میں بلیک منی کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس پوری ڈیل میں ایک کروڑ 20لاکھ روپے بطور رجسٹری کے طور پر دیئے گئے، جبکہ باقی پانچ کروڑ 40لاکھ روپے نقد دئیے گئے۔وہیں، رجسٹری کی رقم ایک کروڑ 20 لاکھ کو کئی شیل کمپنیوں کے ذریعے دیا گیا۔ویر بھدر کے بیٹے وکرمادتیہ نے جانچ ایجنسیوں کی تفتیش میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ فارم ہاؤس خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟ان کے مطابق، ان پیسوں کا انتظام ان کے والد کی جانب سے کیا گیاتھا، دہلی میں واقع فارم ہاؤس کو سال 2012-13میں خریدا گیاتھا، موجودہ وقت میں فارم ہاؤس کی قیمت 27کروڑ لگائی جا رہی ہے۔دریں اثنا، ویر بھدر سنگھ نے اے ڈی معاملہ پر کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے،ہم اس معاملے کا سامنا کریں گے۔


Share: