ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اگر شیوسینا نے بی جے پی کی مدد نہیں کی ہوتی تو گوا میں ہمارا آدمی وزیر اعلیٰ ہوتا:اودھوٹھاکرے

اگر شیوسینا نے بی جے پی کی مدد نہیں کی ہوتی تو گوا میں ہمارا آدمی وزیر اعلیٰ ہوتا:اودھوٹھاکرے

Sat, 22 Oct 2016 18:52:36  SO Admin   S.O. News Service

پنجی22اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ پارٹی نے گوا میں بی جے پی کو بڑھنے دے کر غلطی کی، دوسری صورت میں کافی وقت پہلے ریاست میں اس کا لیڈر وزیراعلیٰ ہوتا۔ٹھاکرے نے یہاں قریبی پوروورم میں کارکنوں کے اجلاس میں کہاکہ جب بی جے پی کا گوا میں ایک بھی پرچم نہیں تھا تو شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے نے انہیں یہاں بڑھنے دیا۔ہم نے سوچا کہ بی جے پی اور ایم جی پی نظریات والی پارٹیاں ہیں اور اس وجہ سے شیوسینا گوا میں مداخلت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ شیو سینا نے ہمیشہ سوچا کہ وہ خود کو مہاراشٹر تک محدود رکھے گی۔اس نے بی جے پی کوملک اور یہاں تک کہ دہلی میں اپنے پاؤں پھیلانے دیا۔ہم نے سوچا کہ ہم دیگر ریاستوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گوا کے سیاسی منظر نامے پر توجہ مرکوز نہیں کر کے اور بی جے پی ایم جی پی کو حکومت کرنے دے کر شیوسینانے غلطی کی۔انہوں نے کہاکہ اگر شیوسینا بی جے پی اور ایم جی پی کو بڑھنے کا موقع دیے بغیر گوا انتخابات کے لئے تیاری کرتی تو اب تک ریاست میں ہمارا وزیراعلیٰ ہوتا۔اس درمیان بی جے پی پر زوردار حملہ کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے آج گوا میں لکشمی کانت پارسیکرکے زیرِقیادت گواحکومت کو پرتگالی حکومت سے بھی بدتر بتایا۔


Share: