ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اٹھاولے کو بھری مجلس میں تھپڑ رسیدکرنے والے کی ’دھنائی‘، مہاراشٹر بند کا اعلان

اٹھاولے کو بھری مجلس میں تھپڑ رسیدکرنے والے کی ’دھنائی‘، مہاراشٹر بند کا اعلان

Mon, 10 Dec 2018 03:08:46    S.O. News Service

ممبئی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے صدر اور مرکزی وزیر رام داس ااٹھولے کے ساتھ بھری مجلس میں مارپیٹ کی گئی ہے۔ ممبئی سے ملحق تھانے میں ایک پروگرام میں انہیں ایک نوجوان نے تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ پولیس کی موجودگی میں تھانے کے امبرناتھ میں ہوا ، تھپڑ والے شخص کا نام پروین گوسامی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد اٹھاولے حامیوں نے اسے پکڑ لیا اور اس جم کر پٹائی کی۔پولیس نے بتایا کہ رام داس اٹھاولے سنیچر کی رات تھانے کے امبرناتھ میں ایک پروگرام میں حصہ لینے گئے تھے۔ ان پر حملہ اس وقت ہوا، جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے۔ تھپڑ کے بعد وہ فرارہونے لگا، تو اٹھاولے کے حامیوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی جم کر دھنائی کر دی۔ پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اٹھاولے کے حامیوں کی دھنائی سے زخمی ہوئے شخص کو طبی امداد دی گئی اور پھر ممبئی کے جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 


Share: