ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں اقلیتی طلبہ کیلئے مفت کوچنگ 

اُردو یونیورسٹی میں اقلیتی طلبہ کیلئے مفت کوچنگ 

Mon, 24 Oct 2016 18:54:35  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کوچنگ سنٹر اقلیتی طلبہ برائے حصول ملازمت میں مرکزی حکومت کے تحت اساتذہ(نوودیا ودیالیہ اور کیندریہ ودیالیہ میں پی جی ٹی‘ ٹی جی ٹی اور پی آر ٹی) امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کیلئے کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘ کوآرڈنیٹر‘ سنٹر کے بموجب اہل امیدوار ان کلاسس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔یہ فارم یونیورسٹی کی پالی ٹیکنک بلڈنگ کے کمرہ نمبر 207‘ دوسری منزل سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔خانہ پُری کیے ہوئے درخواست کو اسی پتے پر روانہ کریں۔ درخواست کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے حاصل کردہ 100 روپے ڈی ڈی جو حیدرآباد میں قابل ادا ہو کے ساتھ31؍ اکتوبر 2016ء تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات 9440366462سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یکم ؍نومبر 2016سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔


Share: