ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں گرام پنچایت الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

اُترکنڑا میں گرام پنچایت الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

Thu, 02 Feb 2017 23:23:44    S.O. News Service

کاروار 2/فروری (ایس ا و نیوز)شمالی کینرا ضلع کے کاروار،انکولہ، ہوناور،سرسی، ہلیال اور جوئیڈا میں مختلف وجوہات سے خالی ہونے والی۶ گرام پنچایت نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق(کوڈ آف کنڈکٹ) جاری ہوگیا ہے۔

 یہ ضابطہ اخلاق جن گرام پنچایتوں کی حدود میں 15فروری تک جاری رہے گا ان میں کاروار کے کینّر،انکولہ کے ہارواڈ،ہوناور کے کوڈانی،سرسی کے وانلّی، ہلیال تعلقہ کے سمبرانی،اور جوئیڈا کے آکیتی گرام پنچایت شامل ہیں۔


Share: