ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انڈین ویلز کے مرد ڈبلز میں جوکووچ سے بھڑیں گے بوپنا

انڈین ویلز کے مرد ڈبلز میں جوکووچ سے بھڑیں گے بوپنا

Fri, 10 Mar 2017 23:13:43    S.O. News Service

نئی دہلی،10مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اے ٹی پی انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز میں سربیا کے نوواک جوکووچ سے بھڑیں گے۔بوپنا اس ٹورنامنٹ میں اپنے باقاعدہ جوڑی دار پابلو کیوواس کے ساتھ سنگل میں سابق عالمی نمبر بن جوکووچ اور وکٹر ٹروکی کی جوڑی سے بھڑیں گے۔وہیں اس سیشن میں مختلف جوڑی داروں کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہندوستان کے تجربہ کار کھلاڑی لینڈر پیس اس ٹورنامنٹ کے لئے ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔پیس اور پوترو اپنی مہم کی شروعات لکسمبرگ کے جائلز میولر اور امریکہ کے سیمی کیورے جوڑے کے خلاف کریں گے۔دنیا کے 26ویں نمبر کے کیورے اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایکاپلکو کے فائنل میں سپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔


Share: