ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انڈیا اگینسٹ کرپشن کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست مسترد

انڈیا اگینسٹ کرپشن کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست مسترد

Tue, 16 May 2017 21:47:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے انڈیا اگینسٹ کرپشن کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ایگزیکٹو چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہا کہ درخواست گزار نے کورٹ کو یہ اطلاع نہیں دی تھی کہ ایسی ہی ایک درخواست اس کی طرف سے چلائے جا رہے این جی او کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار چاند جین نے اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ 2011-12 میں انا ہزارے کی طرف سے چلائی گئی بدعنوانی مخالف مہم کے تحت انڈیا اگینسٹ کرپشن کا قیام کیا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ انڈیا اگینسٹ کرپشن کو ملے فنڈ کا ذاتی استعمال کیا گیا جس کی جانچ کی جانی چاہئے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے الزامات کے بارے میں کافی معلومات بھی نہیں دی ہے۔
 


Share: