ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / انتخابی فنڈ یکجا کرنے تالاب فروخت کئے جارہے ہیں: وشواناتھ

انتخابی فنڈ یکجا کرنے تالاب فروخت کئے جارہے ہیں: وشواناتھ

Sat, 22 Jul 2017 21:49:22    S.O. News Service

بنگلورو:22/جولائی (ایس او نیوز) حال ہی میں کانگریس کو خیر باد کہہ کر جنتادل (ایس) میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے انتخابات کیلئے پیسہ اکھٹا کرنے کیلئے تالابوں کو فروخت کرنے یا ڈی نوٹی فائی کرنے کی پہل کی گئی ہے۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جہاں تالابوں کو بچانے کیلئے رقم صرف کررہی ہے تو دوسری طرف ریاستی حکومت تالاب فروخت کرکے اپنے لئے رقم حاصل کررہی ہے۔ بنگلور میں بڑے نالوں کے اطراف تعمیرات کی انہدامی مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہاکہ اس انہدامی مہم سے سابق وزیر شامنور شیوشنکرپا اور فلم اداکار درشن کے مکانات محفوظ رہ گئے اور بلڈوزر کا حملہ ہوا تو صرف غریبوں کی چھونپڑیوں پر۔ ریاست بھر کے عوام پانی کی قلت سے بدحال ہیں ان کو پینے کا پانی مہیا کرانے کیلئے تالابوں میں ذخیرہ اندوزی ہونی چاہئے، ایسا کرنے کی بجائے ریاستی حکومت رئیل ایسٹیٹ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ جمہوری نظام کے تحت سدرامیا ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں مہاراجہ نہیں کہ کوئی بھی سرکاری املاک یا تالاب من مانے طریقے سے فروخت کردیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پانچ سال قبل ریاست کا اقتدار حاصل کرنے کیلئے کرپشن کے خلاف بنگلور سے بلاری تک پیدل سفر کیا۔ اس پدیاترا کے دوران رشوت خوری کو ختم کرنے اور تالابوں کی حفاظت کرنے کے بڑے بڑے نعرے لگائے گئے، لیکن اب جبکہ اس حکومت کی میعاد اختتام کے قریب ہے تو ریاست کی صورتحال میں تب اور اب کا کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آرہاہے۔ ٹی نرسی پورہ تحصیلدار کی خود کشی کے متعلق انہوں نے کہاکہ تحصیلدار نے خود کشی سے قبل جو ڈیتھ نوٹ لکھا ہے اسے منظر عام پر لایا جائے۔


Share: