ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کیلئے تنخواہ کمیشن کالوک سبھامیں اٹھامطالبہ

الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کیلئے تنخواہ کمیشن کالوک سبھامیں اٹھامطالبہ

Wed, 10 Aug 2016 19:51:01    S.O. News Service

نئی دہلی10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )الیکٹرانک میڈیا میں ملازم صحافیوں کیلئے تنخواہ کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ اور کرنسی بینک کے تحت پسماندہ قبیلے کے لوگوں کوبینکوں کی جانب سے قرض نہیں دیئے جانے سمیت مختلف مسائل آج لوک سبھا میں اٹھائے گئے۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے کے وی تھامس نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کیلئے تنخواہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا لیکن الیکٹرانک میڈیا اور نیوز پورٹل وغیرہ میں کام کرنے والے صحافیوں کیلئے ایسا کوئی انتظام نہیں ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں فوری اقدامات کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی صحافیوں کوبھی تنخواہ سے متعلق تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔بی جے پی کے اجے مشرا نے ترنگایاتراکاذکر کرتے ہوئے کہاکہ نو اگست 1944کو ہی اتر پردیش کے مجاہد آزادی رامنارائن مشرا کو لکھنؤ میں پھانسی پرلٹکایا گیا تھا۔اور اسی طرح اودھ کے عظیم شاعر بسیدھر شکلا کی بھی آزادی کی تحریک میں اہم کردار رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے عزیز گیتوں میں سے ایک ’’اٹھ جاگ مسافر صبح بھئی‘‘اب رین کہاں جو سووت ہے۔اور آزاد ہند فوج کا حب الوطنی کا گیت’’قدم قدم ملائے جا،خوشی کے گیت گائے جائے،یہ زندگی ہے قوم کی تو قوم پر لٹائے جا‘‘۔شکلا نے ہی لکھے تھے۔مشرا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ہائی وے730اے کا نام مشرا کے نام پر کیا جائے جو ان کے ہی گاؤں سے ہو کر گزر جاتا ہے۔بی جے پی کے رامیشور تیلی نے آسام میں آئی سیلاب کا مسئلہ مرکزی حکومت سے کوئی مستقل حل نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔


Share: