میڈرڈ14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسپین بھر میں ہزاروں افراد نے ملک میں بیلوں کی لڑائی پر پابندی عائد کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ احتجاجی ریلیوں میں جانوروں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپین نے روایتی ’بل فائٹنگ‘ کو سن دو ہزار تیرہ میں ’’قومی ورثہ‘‘ قرار دے دیا تھا۔ تب سے اس کھیل کے فروغ کے لیے سرکاری فنڈز کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سے اسپین میں ورثے سے متعلق بحث جاری ہے۔ ناقدین کے مطابق محض تماشا دیکھنے کے لیے بیلوں کی لڑائی کروانا وحشیانہ ظلم ہے۔