پٹنہ،، 8/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی یوم خواتین پر بدھ کو بہار اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں خواتین کے لئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں 50فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ گونچا۔حکمراں مہاگٹھ بندھن کی طرف سے اس کی پورزور حمایت ملی۔اسمبلی میں ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کرخواتین ارکان نے ایک آواز میں ریزرویشن کو لے کر نعرے بازی کی۔وہیں قانون سازکونسل میں سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے اس مطالبے کی حمایت کے ساتھ کہا کہ اعلی خواتین کو یہ ریزرویشن نہیں ملے۔اپوزیشن کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے اس مسئلے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 2019میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن لاگو ہونے کی پہل ہونی چاہئے۔اسمبلی میں اسپیکر وجے کمار چودھری نے خواتین ارکان کی نعرے بازی پر کہا کہ آدھی آبادی کو ان کا حق تو ملنا ہی چاہئے۔پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی جے ڈی یو بھی خواتین کے ریزرویشن کی حمایت کرتی ہے،اب یہ مسئلہ مرکز کے پالے ہے،اسے پہل کرنی ہے۔
ادھر قانون ساز کونسل میں وقفے کے بعد زراعتی محکمہ کی گرانٹ مانگ پر بحث کا آغاز ہونے سے پہلے ڈپٹی چیئرمین ہارو رشید نے کہا کہ آج عالمی یوم خواتین ہے۔بحث میں وہ خواتین ارکان کو خاص موقع دے گا،اس کے بعد سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے کہا کہ خواتین کو سرکاری نوکری میں ریزرویشن ملا ہے،انہیں احترام ملنا ہی چاہئے۔ان کی پارٹی آر جے ڈی بھی خواتین کو ریزرویشن دینے کی مخالف نہیں ہے۔پر یہ نچلی سطح کی عورتوں کو ملے نہ کہ اعلی کو۔