نئی دہلی، 17/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کو نہ بلائے جانے کو لے کر ہنگامہ ہوا۔اپوزیشن لیڈر وجیندرگپتانے اس معاملے پر حکومت اوراسمبلی کے اسپیکر سے اس معاملے پرصفائی مانگی اور اس سے جڑے تمام قوانین کی وضاحت کامطالبہ کیا۔گپتا نے کہا کہ حکومت نئے سال کے پہلے سرمائی اجلاس کو گزشتہ سیشن کا حصہ بتا سکتی ہے، اس سے متعلق تمام قانون بتاتے ہیں کہ حکومت نے اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے، یہ صرف حکومت کی آمریت ہے۔نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے معاملے پرصفائی دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے جو کچھ کیا ہے وہ پارلیمنٹ اور ریاستوں کے اسمبلی اجلاس کے ریفرینس سے ایساکیاہے۔واجپئی حکومت کے دورمیں بھی ایسا ہوا ہے۔کسی جانبداری سے متاثر ہو کرایسا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ اسمبلی صدرنے کہاکہ یہ سبھی کچھ اصول و ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔