حیدرآباد19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ کوچنگ کلاسس کا 7؍نومبر 2016 سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ پروفیسر ابوالکلام، کو آرڈینیٹر یو جی سی نیٹ کوچنگ سنٹر کے بموجب دسمبر کے آخری ہفتے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ، سیاسیات، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن اور ماس کمیونیکیشن کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و تعلیمی رحجان (Teaching aptitude)کی تربیت کی خصوصی کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی ۔ خواہش مند طلباء کمرہ نمبر 02سی ایس ای کوچنگ اکیڈمی بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 28 ؍ اکتوبر2016 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافت (رجسٹریشن فیس 100/- روپئے+ پرچہ اول کے لیے 100/- روپئے) منسلک کریں جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل اداہو، تکمیل شدہ درخواست فارم 28 /اکتوبر2016 تک جمع کریں۔مزید معلومات کے لیے 040-23008436 فون نمبر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔