ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردنی فرماں روا اورٹرمپ کے درمیان شام میں’سیف زون‘ پربات چیت

اردنی فرماں روا اورٹرمپ کے درمیان شام میں’سیف زون‘ پربات چیت

Sat, 04 Feb 2017 11:53:58    S.O. News Service

نیویارک،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے گذشتہ روز واشنگٹن میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور عالمی مسائل پر بات چیت کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی۔ اردنی فرمانروا اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام میں محفوظ زون کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شاہ عبداللہ دوم کے درمیان بات چیت نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ صدرٹرمپ نے گرم جوشی کے ساتھ اردنی فرماں روا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور شام میں پناہ گزینوں کے قیام کے لیے ’سیف زون‘ کے قیام پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو شاہ عبداللہ دوم نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شاہ عبداللہ دوم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں داعش کے خلاف جنگ کو تیز کرنے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اردنی فرمانروا نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران شام، فلسطین۔ اسرائیل کے درمیان قیام امن اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اردنی فرمانروا نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں۔


Share: