ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادلب میں بمباری، 12 مسلح جنگجو ہلاک

ادلب میں بمباری، 12 مسلح جنگجو ہلاک

Sun, 05 Feb 2017 11:12:39    S.O. News Service

بیروت،4؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل جمعہ کو شمال مغربی شہر ادلب میں ایک فضائی حملے میں 12 باغی ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم جنگی طیاروں کی مدد سے ادلب کے جنوب مشرق میں سرمین کے مقام پر جند الاقصیٰ تنظیم کے مرکز پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمین کیمقام پر فضائی حملے میں مارے جانے والے جنگجوؤں کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا ان کا تعلق جند الاقصیٰ سے ہے یا وہ کسی اور گروپ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔


Share: