ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / احمد آباد میں اے ایم یو کے دو ریسرچ اسکالرس کو دیا گیا لبدھی بھنڈاری میموریل ایوارڈ

احمد آباد میں اے ایم یو کے دو ریسرچ اسکالرس کو دیا گیا لبدھی بھنڈاری میموریل ایوارڈ

Wed, 18 Jan 2017 22:40:53  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ، 18/جنوری (آئی این ایس انڈیا)انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد میں ”ابھرتے معاشی نظام میں مارکیٹنگ کا رول“ موضوع پر منعقدہ ساتویں آئی آئی ایم اے کانفرنس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو ریسرچ اسکالرس عبید الرحمن اور اسعد احمد کے علاوہ ایسو سی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمد نوید خاں کو ان کے تخلیق کردہ مقالہ پر ”لبدھی بھنڈاری میموریل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے تقریباً400مقالات جمع کرائے گئے تھے جن میں 81بہترین مقالات کا مظاہرہ کیاگیا۔ اے ایم یو کے ڈپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ریسرچ اسکالرس کے تیار کردہ پانچ مقالات اس کانفرنس میں جمع کرائے گئے تھے۔ یہ تمام ریسرچ اسکالرس جن میں محمد دانش کرمانی، محمد ارحم عدنان، شیتل جین اور روبی دوا بھاٹیہ وغیرہ شامل ہیں، ڈاکٹر محمد خاں کی رہنمائی میں تحقیق کر رہے ہیں۔اس کانفرنس میں پیش کئے گئے81مقالات میں اے ایم یو کے مقالات کوسب سے بہترین مقام حاصل ہونے پر ڈپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر ولید احمد انصاری نے مسرت کااظہارکیاہے۔


Share: