ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اب مڈ ڈے میل کے لیے آدھار نمبر ضروری

اب مڈ ڈے میل کے لیے آدھار نمبر ضروری

Fri, 03 Mar 2017 21:14:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 3/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے مڈ ڈے میل کے لیے آدھار نمبرکو ضروری قراردے دیا ہے۔فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا ہے کہ 30/جون تک آدھار کارڈ بنوانا لازمی ہو گا، اگر کسی بچے کے آدھار نمبر نہیں ہیں،تو اس کے سرپرست کو آدھار رجسٹریشن سلپ دکھانی ہوگی تاکہ پتہ چل سکے کہ آدھار نمبر کے لیے درخواست دی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے اسی طرز پر مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت کام کرنے والے باورچیوں کے لیے بھی آدھار نمبر لازمی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سبھی سہولیات کو آدھار نمبر سے جوڑ رہی ہے اور اس کا دعوی ہے کہ وہ اس سے چوری کو کم کرنا چاہتی ہے، لیکن سماجی علاقے کی اسکیموں کے لیے آدھار کی لازمیت کو لے کر پہلے ہی تنازعہ ہو چکا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنی گائڈ لائن میں راشن جیسی سہولیات دینے کے لیے آدھار کو لازم نہ بنانے کو کہا ہے، اب مڈ ڈے میل میں آدھار کی لازمیت کے بعد پھر سے سوال کھڑے ہو سکتے ہیں۔


Share: