ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آکاش کو پارٹی میں شامل کرکے مخالفین کو دیں گے جواب: مایاوتی 

آکاش کو پارٹی میں شامل کرکے مخالفین کو دیں گے جواب: مایاوتی 

Fri, 18 Jan 2019 01:23:54    S.O. News Service

نئی دہلی:17/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اپنے اوپر لگ رہے اقربا پروری کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بی ایس پی صدر مایاوتی نے جمعرات کو اپنے بھتیجے آکاش کے بی ایس پی سے جڑنے کا اعلان کیا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کے اتحاد کے بعد پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ جماعتوں اور ان کے رہنماؤں میں بے چینی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ سیاسی طور پر راست طور پر مقابلہ کی ہمت نہ کرنے والے لوگ تنگ ذہنیت والے میڈیا کے ذریعے سستے اور گھناؤنے سیاسی سازش پر اتر آئے ہے۔ مایاوتی نے خود کو بی ایس پی کے بانی کانشی رام کی فیض یافتہ بتاتے ہوئے کہاکہ مجھے کانشی رام کے انداز میں ہی اس کا منہ توڑ جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کو تیسا جواب دینے کے لئے میں اب میں آکاش کو بی ایس پی میں شامل کر کے ’سیاسی گر ‘سیکھنے کا موقع ضرور فراہم کروں گی۔ دلت مخالف میڈیا کو اگر تکلیف ہوتی ہو تو ہونے دیں ، اس کی ہماری پارٹی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ان کی سالگرہ پر کچھ پروگراموں میں ان کے ساتھ آکاش کی موجودگی کو لے کر میڈیا خاص طور پر کچھ نیوز چینلز میں منفی خبریں پیش کی گئیں ۔اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اقربا پروری نہیں ہے۔ 


Share: