ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپ میں جاری تکرار میں خاندان کے رکن بھی کودے

آپ میں جاری تکرار میں خاندان کے رکن بھی کودے

Mon, 15 May 2017 21:43:20    S.O. News Service

نئی دہلی،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کپل مشراا ورکجریوال کے درمیان تکرار اور تیز ہو رہی ہے کیونکہ عوامی بیان بازی میں خاندان کے رکن بھی اترآئے ہیں۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کی بیوی سنیتا نے آج ٹویٹ کرکے کیجریوال کے سابق شاگرد مشرا پر نشانہ لگایا جو اب باغی ہو گئے ہیں۔سابق انکم ٹیکس کمشنر سنیتا نے ٹویٹ کیاکہ فطرت کا قانون کبھی غلطی نہیں کرتا۔ چال فراڈ کے درمیان بوئے گئے ہیں، وہی وہ(کپل مشرا) کاٹیں گے۔یقینی طورپر مشرا نے اس کافوراََجواب دیا۔گزشتہ ہفتے وزارت سے ہٹائے گئے مشرا نے ٹوئٹر پر لکھاکہ  سنیتا جی ایک بہت ہی مصروف عمل بیوی ہیں۔ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے گھر کس قسم کی سازش رچی جا رہی ہیں۔ وہ اپنا فرض چھٹی کر رہی ہیں۔ آج کی ٹوئٹر جنگ میں مشرا نے یہ اشارہ دیا کہ کیجریوال پیغام پوسٹ کرنے کے اپنی بیوی کے اکاؤنٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
 


Share: