ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپ حکومت کے کام کاج کی تحقیقات کے لیے بی جے پی نے بنائی کمیٹی

آپ حکومت کے کام کاج کی تحقیقات کے لیے بی جے پی نے بنائی کمیٹی

Sun, 01 Jan 2017 21:41:55    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعلیٰ اروندکجریوال پردہلی پر توجہ نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی نے آپ حکومت کے کام کاج کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کافیصلہ کیاہے۔دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے وقت کہاکہ انہیں نریلا میں پانی کی بھاری قلت کا پتہ چلا ہے، بسوں میں کوئی مارشل نہیں ہے، شہر میں 15سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں، جیسا کہ کیجریوال نے وعدہ کیا تھا، آلودگی کی وجہ سے دہلی زہریلی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بننے کے بعدسے کجریوال دہلی کو چھوڑ کر ہر جگہ گھوم رہے ہیں، میں نے کیجریوال کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی کرنے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے دہلی کے خلاف جرم کیا ہے۔تیواری نے کہا کہ یہ کمیٹی ایک ڈاکٹر، ایک گیسٹ ٹیچر اور ایک ماہرقانون پرمشتمل ہو گی، یہ کمیٹی کیجریوال کے کام کاج پر اپنی رائے دے گی۔انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ کمیٹی کم سے کم وقت میں اپنی غیر جانبدارانہ رپورٹ دے گی تاکہ کیجریوال کے جرائم کے بارے میں سب کچھ واضح ہو جائے۔
 


Share: