ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسٹریلیا میں کرکٹ کی تاریخ کا شرمناک جھگڑا

آسٹریلیا میں کرکٹ کی تاریخ کا شرمناک جھگڑا

Wed, 15 Mar 2017 21:24:56    S.O. News Service

سڈنی، 15/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں ایک کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی میدان پر بھڑ گئے، لڑائی کے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو چکا ہے، میچ کے دوران بلے باز نے وکٹ کا جشن منا رہے گیندباز کو کندھا مار کر زمین پر گرا دیا تھا۔کرکٹ کے قوانین بنانے والے ملبون کرکٹ کلب نے میدان میں خراب رویے کے لیے حال ہی میں سزا دینے کے نئے قوانین کا اعلان بھی کر دیا ہے۔گزشتہ ہفتے کی اس فوٹیج میں وکٹوریہ کی یاکندانداہ کا تیز گیند باز ایسک ڈیل کے بلے باز کوبولڈ کرنے کے بعد جشن منا تاہونا اس کی طرف آ رہا ہے، بلے باز کو گیند باز کا جشن منانا ناگوار گزرا اور اس نے کندھا مار کر اس کو میدان پر گرا دیا۔اس کے بعد ایک فیلڈر بلے باز کی طرف بڑھا اور اسے دھکا دیا جس کے بعد ساتھی فیلڈر بھی جھگڑے میں شامل ہو گئے۔گیندباز کو چار ہفتے کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بلے باز اور فیلڈر وں پر اگلے سال جنوری تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


Share: