ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آرایس ایس نے کیرالہ میں ہوئے مبینہ تشدد کے خلاف صدر کو میمورنڈم سونپا

آرایس ایس نے کیرالہ میں ہوئے مبینہ تشدد کے خلاف صدر کو میمورنڈم سونپا

Thu, 02 Mar 2017 23:06:47    S.O. News Service

جالندھر، 2 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری تشدد کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سنگھ سے وابستہ ایک تنظیم نے آج یہاں صدر کے نام ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپ کر ریاستی حکومت کو برخاست کرکے وہاں جمہوریت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔پنجاب سانجھی والتا(سمرستا)منچ کے صدر ہروندر سنگھ چتکارا نے آج ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام کا میمورنڈم سونپا اور کیرالہ میں جاری پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔میمورنڈم میں کیرالہ میں حالیہ مہینوں میں ہوئے پرتشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے صدر سے اپیل کی گئی ہے کہ ملک کے مفاد میں کیرالہ میں چل رہے جنگل راج والی حکومت کو برخاست کرکے وہاں جمہوریت قائم کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے۔چتکارا نے کہا کہ کیرالہ میں جتنے بھی تشدد ہو رہے ہیں، وہ سب وہاں کی بائیں بازو کی حکومت کروا رہی ہے اور اس تشدد کو وزیر اعلی پی وجین کا تحفظ حاصل ہے


Share: