ممبئی،4جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فٹ بال کے مداح اور مقامی فٹ بال ادارے ایم ڈی ایف اے کے چیئرمین آدتیہ ٹھاکرے چاہتے ہیں کہ شہر میں فٹ بال کرکٹ سے سبق لے اور بچوں کو گلی فٹ بال کھیلنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔آج یہاں ممبئی ایف سی آئی لیگ ٹیم کی پریس کانفرنس میں دوران ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نئے فٹ بال میدان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،ممبئی میں گلی کرکٹ کھیلاجاتا ہے،میں گلی فٹ بال کو مقبول بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، جس میں کھیلنے کے لئے صرف ایک گیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ممبئی ایف نے اس دوران برہنمبی کے کھیل ان فائن آرٹ ادارے کے ساتھ مل کر ممبئی فٹ بال اکیڈمی کے اجرائکااعلان کیا ہے۔اس اکیڈمی کو منظم ممبئی ایف سی کرے گی اور اس میں چار سے 16سال کے لڑکے اور لڑکیوں کوداخلہ مل جائے گا۔یہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں اندھیری کے ممبئی فٹ بال ایرینا میں شروع ہوگا۔