ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یمنی باغیوں کے ہاتھوں 38 ہزار شہری جاں بحق اور زخمی

یمنی باغیوں کے ہاتھوں 38 ہزار شہری جاں بحق اور زخمی

Tue, 14 Mar 2017 20:33:56    S.O. News Service

دبئی14مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ رپورٹس اور اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری 2015ء  سے اب تک ایران نواز حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے 38 ہزار یمنی شہریوں کو موت اور زخمی کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ جنوری 2015ء  سے 31 جنوری 2017ء  تک یمنی باغیوں کے ہاتھوں 11 ہزار یمنی شہری لقمہ اجل بنے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 27 ہزارشہری زخمی ہوئے ہیں۔یمن کے نائب وزیر برائے انسانی حقوق محمد عسکری نے یہ اعدادو شمار جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 34 ویں اجلاس کے موقع پر کانفرنس کے دوران پیش کیے۔رپورٹ میں یمنی باغیوں کے ان ہتھکنڈوں کی بھی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جو نہتے شہریوں کے جانی نقصان کا موجب بنے۔ ان میں آبادی پر اندھا دھند گولہ باری، بارودی سرنگیں اور دیگر حربے شامل ہیں۔ عام شہری آبادی پر گولہ باری کینتیجے میں 315 بچوں سمیت 673 شہری جاں بحق اور 358 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق باغیوں نے 16 ہزار 804 شہری، سماجی کارکن، صحافی، انسانی حقوق کیمندوبین، دانشور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو اغواء  کیا۔ ان میں 2866 شہری جبری غائب کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق یمنی باغیوں نے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کوجنگ میں جھونکا جن میں سے بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں ہلاک اور زخمی ہوئیں۔حوثیوں اور علی صالح ملیشیا نے دو سال کے دوران 3557 عوامی املاک سمیت 29 ہزار املاک تباہ کیں۔ان میں اسپتال، اسکول، پانی اور بجلی کے مراکز، مواصلاتی مراکز، پل، شہریوں کے رہائشء مکانات، تجارتی مراکز، کارخانے، کمپنیوں کے دفاتر اور گاڑیاں شامل ہیں۔


Share: