ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صومالیہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد

صومالیہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد

Thu, 09 Feb 2017 12:36:02    S.O. News Service

موغادیشو ،8؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک صومالیہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سربراہ مملکت کے عہدے کے لیے بائیس امیدوار میدان میں ہیں اور ان میں موجودہ صدر حسن شیخ محمود بھی شامل ہیں۔ صدر کے انتخاب میں 275 اراکین پارلیمان اور چوّن سینیٹرز حصہ لینے کے اہل ہیں۔ اگر کوئی امیدوار دو تہائی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو ووٹنگ کے اگلے مرحلے کا انعقاد لازمی ہو جائے گا۔ قانونا اس ملک میں صدر کا انتخاب عوام کرتے ہیں، لیکن سلامتی کی خراب صورتحال کے باعث عوامی انتخابات کو سن دو ہزار بیس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صومالیہ کے متعدد حصوں پر جہادی تنظیم الشباب کا کنٹرول ہے۔


Share: