پیرس،4؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی حکام نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ روز پیرس میں لوور میوزیم کے قریب ایک فوجی پر حملہ کرنے والا ایک مصری شہری تھا، جو وزٹ ویزے پر فرانس میں داخل ہوا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں چاقو سے مسلح اس حملہ آور کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اور اب وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس مشتبہ حملہ آور کی عمر29 برس بتائی گئی ہے، جو چھبیس جنوری کو قانونی طور پر فرانس میں داخل ہوا تھا۔ فرانسیسی صدر نے اس کارروائی کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔